Aaj News

ہفتہ, مئ 18, 2024  
09 Dhul-Qadah 1445  

جمعرات کو ملک میں کہاں کہاں بارش ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

شائع 22 اپريل 2020 05:38pm
فائل فوٹو

کراچی: بدھ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اورگرم رہا۔ تاہم آج شام/ رات میں شمال مشرقی بلوچستان، بالائی سندھ، جنوبی پنجاب، کشمیر اور ملحقہ علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا تاہم شمال مشرقی بلوچستان، بالائی سندھ، جنوبی پنجاب، کشمیر اور ملحقہ علاقوں میں تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا۔ آج شہید بینظیر آباد میں سب سے زیادہ 44 اور مٹھی میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔